ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اور ڈرگ انسپکٹر نے مستونگ بازار میں اچانک اتائی و غیر مستند ڈاکٹروں اور میڈیکل اسٹورز میں غیر معیاری اور غیر قانونی ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈان کرتے ہوئے مستونگ بازار میں میڈیکل اسٹورز پر چھاپہ مارا ان میں بعض میڈیکل اسٹورز میں ایسے ادویات پائے گئے جن کی استعمال محکمہ صحت کے قوانین کے مطابق ممنوع قرار دیئے گئے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی ایچ او ڈاکٹر عبدالرشید محمد شہی نے کہا کہ کسی کو انسانی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دینگے غیر معیاری ادویات کی فروخت غیر قانونی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اتائی اور غیر مستند ڈاکٹروں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی۔ا