بلوچستان ایڈز کنٹرول پروگرام کے منیجر ڈاکٹر افضل خان زرکون نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد میں رواں سال اضافہ ہوا ہے جوکہ ہم سب کے لئے تشویش ناک بات ہے بلوچستان میں ایڈز کی وباء کو ہر صورت کنٹرول کرنا انتہائی ضروری ہے،بلوچستان میں ایڈز میں مبتلا مریضوں کی متوقع تعداد 7ہزار سے زیادہ ہوچکی ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی ایڈز کنٹرول پروگرام کے آفس میں اس سال عالمی ایڈز ڈے کے حوالے سے سرگرمیوں کے انعقاد کو حتمی شکل دینے کے لئے ایڈز کنٹرول پروگرام اور نیٹ کے ممبر تنظیموں کے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ اس سال ایڈز کے عالمی دن کو بھرپور انداز میں منانے کے لئے مہم کا آغاز 25 نومبر سے کیا جائیگا اور یہ مہم پانچ دسمبر تک جاری رہیگا اس مہم کے دوران مختلف سیمینارز اور آگہی سیشنز منعقد ہونگے جبکہ ریڈیو اور ٹی وی سے مختلف علاقائی زبانوں میں بھی آگہی پروگرامز نشر ہونگے یکم دسمبر کو عالمی یوم ایڈز پر ایک گرینڈ تقریب کا انعقاد کیا جائیگاجبکہ لوگوں میں شعور پیدا کرنے کے لئے دیگر مختلف نوعیت کی سرگرمیاں منعقد ہونگی۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.