ضلعی ہیڈ کوارٹر گوادر کے سب سے بڑے ہسپتال انڈس میں کسی قسم کی کوئی سہولت موجود نہیں۔
ضلع گوادر کے دور دراز کے لوگ اپنے بیماروں کو علاج و معالج کی غرض انڈس ہسپتال اور ضلعی سول ہسپتال لاتے ہیں مگر وہاں انہیں کسی قسم کی بنیادی سہولیات میہسر نہیں۔
گوادر میں پلیری کے رہائشی خاندان کے ذرائع کے مطابق گزشتہ رات بچھو کے کاٹنے کے سے بچے کو انڈس ہسپتال میں لایا گیا مگر معمولی انجکشن اور ڈاکٹر نہ ہونے کی وجہ سے بچے کی موت واقع ہوئی جو ہسپتال کے احاطے میں تڑپ تڑپ کر دم توڈ گیا ۔
علاوہ عوامی شکایات کے مطابق اتنے بڑے ہسپتال میں سی بی سی ٹسٹ کے سہولیات تک موجود نہیں۔