بلوچستان کے 6اضلاع کی 203یونین کونسلز میں سات روزہ انسداد پولیو مہم آج آخری روز بھی جا ری رہا۔
ذرائع کے مطابق سات روزہ خصوصی انسداد پولیو مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے 9لاکھ 78ہزار کے قریب بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جانے کا ہدف تھا۔
کوئٹہ کے شہری علاقوں میں پولیو مہم 5دن میں مکمل کر لی گئی تھی جبکہ 2روز سے کوئٹہ کے نواحی علاقوں میں پولیو مہم جاری رہا۔
پولیو مہم کے دوران 4ہزار 160کے قریب ٹیمیں بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے پر مامور رہی۔