لندن:
برطانیہ میں 3 بجتے ہی لوگوں کے موبائل ایمرجنسی الرٹ کی آواز سے بج اٹھے۔
برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت کی طرف سے بھیجا جانے والا ایمرجنسی الرٹ ٹیسٹ 10 سیکنڈ تک بجتا رہا، ایمرجنسی الرٹ آزمائشی طور پر بھیجے گئے تھے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق الرٹ صرف سیلابی، جنگل کی آگ یا دہشت گردی کی صورت حال میں بھیجے جائیں گے۔