غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق برطانوی حکومت کا کہنا ہے کہ پابندیوں کی فہرست میں ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے چار کمانڈر بھی شامل ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق برطانیہ نے امریکا اور یورپی یونین کے ساتھ مل کر ایرانی حکام کے خلاف پابندیوں کا اعلان کیا۔
برطانوی سیکرٹری خارجہ جیمز کلیورلی کا کہنا ہے کہ ہم ایرانی حکومت کے وحشیانہ جبر کو نظرانداز نہیں کریں گے، ایرانی حکومت کے اقدامات کا محاسبہ کرنے کے لیے کئی طرح کی کارروائیاں جاری رکھیں گے۔