بالی وڈ کے خوبصورت ماڈل اور اداکار ارجن رامپال جنہوں نے جتنی شہرت ماڈلنگ میں کمائی اتنی اداکاری کی دنیا میں نہیں کما سکے. ارجن رامپال بطور اداکار اپنی صلاحیتوں کا لوہا نہیں منوا پائے حالانکہ وہ ایکٹر مناسب ہیں.
انہوں نے ابھی تک جتنی بھی فلموں میںکام کیا ہے ان میں سے زیادہ تر فلاپ ہی رہی ہیں، ان کی فلم دھکڑ جو کہ 2022 میں ریلیز ہوئی تھی جس میں ان کے ساتھ کنگنا رناوت بھی تھیں اس کے بارے میں اپنے حالیہ انٹرویو میں بات کی۔
انہوں نے کہا کہ مجھے بہت دکھ ہے کہ دھکٹر کامیاب نہ ہو سکی ، یہ جتنی اچھی فلم تھی اور جو اسے مقام ملنا چاہیے تھا وہ نہیں ملا. فلم میں کسی قسم کی کمی نہیں تھی مجھے سمجھ نہیں آئی کہ یہ کیوں کامیاب نہ ہو سکی۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے بعد اس فلم کو اس وقت ریلیز کیا گیا جب لوگ ابھی سینما گھروں کو جانا شروع نہیں ہوئے تھے شاید اس لئے فلم نہیں چلی۔
دوسری طرف انہوں نے کہا کہ بھول بھلیاں ٹو جو کہ سپر ہٹ فلم تھی اس کے ساتھ اسکو ریلیز کرنا بھی ایک زیادتی تھی. ارجن رامپال نے کہا کہ میںآج بھی نہیں مانتا کہ یہ فلم اچھی نہیں تھی یا فلاپ ہونی چاہیے تھی۔
ABOUT
Balochistan Affairs is a non-partisan Multiplatform media forum, which is guided by an independent editorial policy. We intend to initiate and promote serious discussions on the affairs related to the Baloch and Balochistan through the free exchange of ideas and opinions from journalists, linguists, intellectuals, activists, and academia.
FOLLOW US
MOST READ
Copyright © 2023 BalochistanAffairs Media All Rights Reserves.