نرسنگ کالج پنجگور کے طالبات کا اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج اور ہنگامی پریس کانفرنس اگر چار دن بعد ہمارے جائز مطالبات پر عمل درآمد نہیں کیا گیا تو اپنی احتجاج کو مزید وسعت دیں گے۔
طالبات نے نرسنگ کالج پنجگور میں اساتذہ کی عدم دستیابی گزشتہ کئی مہینوں سے اسکالر شپس کی بندش اور غیر مقامی ٹرینی کیلئے ہاسٹل کی عدم دستیابی کے خلاف پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم بحیثیت نرس گزشتہ دو یا تین سالوں سے نرسنگ کالج پنجگور میں زیر تعلیم ہیں اور جب سے ہم نے یہ کورس شروع کیا ہے ہمارے چھ مضامین میں سے صرف دو مضامین پڑھائے جارہے ہیں باقی چار مضامین کے بارے میں شروع سے نہ ہماری کلاسیں لی جارہی ہیں نا ہمیں کوئی معلومات اور تربیت فراہم کی جا رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم چونکہ اس ٹریننگ کے بعد عملی میدان میں جاکر لوگوں کی خدمت کریں گے اور عوام کی صحت کے بنیادی مسائل کو حل کرنا ہماری زمہ داری ہے لیکن جب تک ہمیں مکمل پڑھا کر ہمیں معلومات نہ ہوگا تو انسانی زندگیوں کو ہم سے شدید خطرات لاحق ہونگے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی مہینوں سے ہمارے اسکالرشپس کی رقم ہمیں نہیں مل رہے ہیں جس سے ہمارے آنے جانے اور دیگر ضرورتیں پورا نہیں ہو رہی ہیں اور ٹرانسپورٹ کے کرایہ تک ادا کرنے کیلئے ہمارے پاس وسائل نہیں۔
انہوں نے کہا کہ دوسرے اضلاع سے تعلق رکھنے والی بچیاں بھی ہاسٹل کی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے کسمپرسی کا شکار ہیں اور ہاسٹل کی سہولیات کی عدم فراہمی سے ہم مشکلات کا شکار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال انہی مطالبات کے حق میں ہم نے اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا تھا لیکن یہاں کے علما کرام اور دیگر معتبرین کی درخواست پر ہم نے اپنا احتجاج اسی امید اور یقین دہانی سے ختم کیا تھا کہ ہمارے جائز مطالبات مان لئے جائیں گے اور ہماری مسائل حل ہونگے لیکن ہمارا احتجاج ختم کروانے والوں نے ابھی تک دوبارہ یہاں کا رخ نہیں کیا ہے.۔
انہوں نے کہا کہ ڈگری تو ہمیں ملے گا لیکن بغیر علم اور تجربہ کے ہماری یہ ڈگریاں انسانی جانوں کیلئے شدید خطرے کا سبب بن جاتے ہیں۔
اگر ہماری کلاسز کیلئے ہمیں اساتزہ کرام دستیاب نہیں ہونگے تو ہماری ڈگریاں اور ہم شاید انسانیت کی خدمت نہ کر سکیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم صوبائی وزیر صحت،سیکرٹری صحت، ڈائریکٹر جنرل اور دیگر حکام بالا سے پر زور اپیل کرتے ہیں کہ وہ ہمارے جائز مطالبات زیر غور لائیں اور ہمارت اسکالرشپس کی ادائیگی،اساتزہ کی فراہمی اور ہاسٹل کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں تاکہ ہم یہاں سے فارغ التحصیل ہو کر انسانیت کی خدمت کر سکیں۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.