گورنمنٹ گرلز کالج بیلہ کی طالبات کی امتحانی فیسسز میں مبینہ خوردبرد کیخلاف طالبات کے والدین، علاقہ معززین نے اے سی آفس کے سامنے اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا اور اسسٹنٹ کمشنر بیلہ کیپٹن (ر) حمزہ انجم کو تحریری یاداشت پیش کی۔احتجاجی شرکاکاکہناتھاکہ کالج انتظامیہ نے ہماری زیر تعلیم بچیوں کی امتحانی فیسوں میں خورد برد کی ہے، جس کے نتیجے میں بلوچستان بورڈ نے کالج کی ایک سو کے قریب طالبات کے امتحانی نتائج روک لئے ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر بیلہ حمزہ انجم نے یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ معاملے کی شفاف تحقیقات کرکے کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ کالج کی پرنسپل انکوائری کرکے مجھے رپورٹ دیں گی، پرنسپل کی انکوائری رپورٹ اطمنان بخش نہ ہوئی تو میں خود انکوائری کرکے کارروائی کروں گا۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.