عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے لیے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے دو طرفہ امداد کی تصدیق کا خیرمقدم کیا لیکن اسلام آباد کے ساتھ معاہدے پر مہر لگانے کے لیے مزید یقین دہانیاں مانگی ہیں۔
پاکستان کے موقرانگریزی روزنامہ کی رپورٹ کے مطابق ایک بیان میں کہا گیا کہ پاکستانی وفد اور آئی ایم ایف کے عملے اور انتظامیہ کے درمیان ہونے والی ملاقاتوں کے دوران، مضبوط پالیسیوں کو برقرار رکھنے اور عملدرآمد کی کوششوں میں مدد کے لیے خاطر خواہ مالی اعانت فراہم کرنے کا معاہدہ ہوا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ آئی ایم ایف ان کوششوں کی حمایت کر رہا ہے اور نویں بیرونی فنڈ سہولت کے جائزے کی کامیاب تکمیل کے لیے راہ ہموار کرنے کے لیے جلد از جلد ضروری مالیاتی یقین دہانیاں حاصل کرنے کا منتظر ہے۔
اس ضمن میں سرکاری ذرائع نے بتایا کہ فنڈ ابھی تک دوست ممالک کی یقین دہانیوں کا انتظار کر رہا ہے جو حکومت کے اس بیان کی مخالفت ہے جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ سعودی عرب کی جانب سے 2 ارب ڈالر اور متحدہ عرب امارات سے ایک ارب ڈالر کی یقین دہانی سے مسئلہ حل ہو جائے گا۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.