عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی ایس اینڈ پی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ریٹنگ منفی بی سے کم کرکے سی سی سی پلس کردی ہے، پاکستان کی ریٹنگ میں کمی معاشی حالات کی وجہ سے ہوئی۔
ایس اینڈ پی کا کہنا ہے کہ سیلاب کی تباہ کاریوں اور مہنگائی سے بھی پاکستان کے اقتصادی حالات خراب ہوئے، پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر پر دباؤ برقرار رہے گا۔