کابل:
افغانستان کے نائب صدر امراللہ صالح نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ امن معاہدہ کے تحت رہا کردہ 5،500 طالبان قیدی نے دوبارہ سے تشدد اور دہشت گردی کی راہ اپنائی ہوئی ہے.
ان کا کہنا تھا کہ امن کی حصول کے لئے ہم نے جو (5500) طالبان قیدی رہا کے تھے ان میں سے ہر ایک طالبان کے کیس میں ہم یہ ثابت کرنے کے لئے تیار ہیں کہ وہ سب کے سب بالواسطہ یا بلاواسطہ عوام کے خلاف تشدد اور دہشت گردی کی مہم میں ملوث ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسا ہم نے بغیر کسی توثیقی طریقہ کار کے اندھے اعتماد کی بنیاد پر کیا لیکن اب ایسا ہرگز نہیں ہوگا.