Wednesday, May 15, 2024
BALOCHI        URDU        BRAHUI        ENGLISH
About Us        Contact Us        Privacy Policy

کوئٹہ:

چمن  میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 2 لیویز اہلکارہلاک،قلات میں موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے باپ بیٹا ہلاک،ماشکیل میں گولیوں سے چھلنی لاش برآمد

مال روڈ کے قریب کسٹم کے عقب گنج روڈ پرنامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے لیویز اہلکار رحمت اللہ عشیزئی کوقتل کردیا، جبکہ کلی احمد شاہ خان میں مسلح افرادنے فائرنگ کرکے لیویز اہلکار سمیع اللہ ولد محمد افضل کوقتل کردیا۔

پولیس زرائع کیمطابق قلات کے نواحی علاقے بشمی کے مقام پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں  نے فائرنگ کرکے دو افراد کو شدید زخمی کردیا اطلاع ملنے پر زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں پر دونوں زخمی جانبر نہ ہوسکے ،ہلاک افراد کی شناخت میر جان ولد پیر جان اور اسکا بیٹا علی اکبر چنال سکنہ شیشہ ڈغار کے نام سے ہوئی ہیں۔

ماشکیل لدگشت میں شبیر احمد ولد محمد شریف سمالانی نامی شخص کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمدکرلی گئی ،پولیس زرائع کے مطابق شبیر احمد گذشتہ دن گھر سے نکل کرلاپتہ ہوگئے تھے ،پولیس ذرائع کے مطابق  مقتول کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ہے، جبکہ قتل کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں۔

Exit mobile version