تربت:
ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ اینٹی نارکوٹکس فورس کیچ کی بڑی کاروائی، 500کلوگرام چرس برآمد، عالمی منڈی میں مالیت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے۔
ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ اینٹی نارکوٹکس افیسرکیچ میر کمبربزنجو نے گزشتہ روز اپنے دفتر میں میڈیا کوبریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ گزشتہ شب ایکسائز اینڈ اینٹی نارکوٹکس فورس تربت نے تحصیل دشت کھڈان کے علاقہ گورپاگ بشولی میں منشیات کے بڑے پیمانے پر کاروبارکی خفیہ اطلاع ملی جس پر ای ٹی او کیچ میر کمبر بزنجو نے ہنگامی طورپر ایک چھاپہ مار ٹیم تشکیل دی جس کی سربراہی ای ٹی او کیچ خودکررہے تھے جنہوں نے شب ساڑھے 3بجے گورپاگ بشولی دشت کے علاقہ میں متعلقہ پہاڑی علاقہ کا گھیراؤ کرکے علاقہ کی تلاشی لی جہاں پہاڑیوں میں چھپائے گئے مختلف رنگوں کے 50بوریاں برآمد کرلئے گئے۔
ایکسائز کی چھاپہ مار ٹیم نے ملزمان کی تلاش کیلئے علاقہ میں مزید تلاشی شروع کردی تاہم علاقہ میں ملزمان یا کسی شخص کی موجودگی کا سراغ نہ مل سکا۔
ایکسائز عملہ میں قبضہ میں لی گئی بوریوں کو کھول کر دیکھا تو ان میں فی بوری ایک ایک کلوگرام کے 10،10پیکٹ کل 500کلو پختہ چرس برآمد ہوئے۔
ای ٹی او کیچ میر کمبر بزنجو نے مزید بتایاکہ محکمہ ایکسائز کیچ منشیات کے خلاف کاروائیوں میں تیزی لاتے ہوئے ایکسائز عملہ کو سخت ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ منشیات جیسی ناسور کے خاتمہ کیلئے ایکسائز ڈیپارٹمنٹ اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لارہی ہے۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.