چین کے جنوب مشرقی صوبے گوانگ ژونگ میں چھوٹے بچوں کے ایک سکول میں چاقو حملے کی ایک واردات میں تین بچوں سمیت چھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔یہ حملہ سوموار کو علی الصبح صبح پیش آیا۔
پولیس نے کہا ہے انھوں نے اس معاملے میں لیان جیانگ قصبے سے وو نام کے ایک 25 سالہ مشتبہ شخص کو گرفتار کیا ہے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی نے شہر کے ایک مقامی اہلکار کے حوالے سے بتایا ہے کہ بچوں کے علاوہ ديگر مرنے والوں میں ایک استاد اور دو والدین شامل ہیں۔ اس چاقو حملے کے واقعے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا ہے۔