لیویز ذرائع کے مطابق مسلح ڈاکوؤں نے ہوشاپ میں تیل سے لوڈ زمباد گاڑی ڈرائیور سے زبردستی چھین لی اور فرار ہونے کی کوشش تاہم اطلاع ملنے پر ڈپٹی کمشنر کیچ عقیل کریم کی سخت ہدایت پر لیویز فورس نے کئی مقامات پر ناکہ بندی کی اور مسلح ڈاکوؤں کا پیچھا کیا۔
لیویز فورس اور مسلح افراد کے درمیان کافی دیر تک فائرنگ کے تبادلے کے بعد ڈاکوگاڑی چھوڑ کر رات کی تاریکی میں فرار ہوگئے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق مزکورہ جتھاعلاقے میں دیگرجرائم میں بھی ملوث ہے جوعلاقے میں کافی اثرورسوخ کاحامل بتایاجاتاہے۔