:کوئٹہ
محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جار ی کر دہ رپورٹ کے مطابق صوبے کے8اضلا ع سے کوروناوائرس کے1050ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے15افرادمیں کورونا وائرس کی تشخیص ہو ئی جبکہ240افراد کے نتائج آنے با قی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق گز شتہ 24گھنٹوں کے دوران صوبے میں کورونا وائرس کے شکار2مریض صحت یاب ہونے کے بعد 33286ہو گئی جبکہ صوبے میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد91ہے جن میں سے3ہسپتال میں زیر علاج ہیں جن مین سے 2کو ہائی آکسیجن فلو پر رکھا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق صوبے میں اب تک کو رونا وائر س سے 367اموات ہو چکی ہیںاور صوبے میں کورونا وئرس کی پھیلاؤ کی شرح1.43فیصدریکارڈ کی گئی۔