غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلا دیش میں اسکول ہر ہفتے ایک اضافی دن بند کرنے اور سرکاری دفاتر اور بینک میں ایک گھنٹہ کم کام کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
بنگلادیشی کابینہ کے سیکرٹری انوار الاسلام نے اعلان کیا کہ مذکورہ فیصلے کا اطلاق بدھ یعنی 24 اگست سے ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں زیادہ تر اسکولز جمعے کو بند ہوتے ہیں لیکن اب یہ ہفتے کو بھی بند ہوا کریں گے، سرکاری دفاتر اور بینک اپنے کام کے دنوں کو آٹھ گھنٹوں سے کم کر کے سات گھنٹے کر دیں گے لیکن نجی دفاتر کو اپنا شیڈول خود ترتیب دینے کی اجازت ہو گی۔
خیال رہے کہ بنگلا دیش حالیہ ہفتوں میں اپنی کرنسی پر آنے والے دباؤ کو کم کرنے کے لیے اقدامات کر رہا ہے اور اسی مقصد کے لیے بنگلادیش میں گزشتہ ماہ ایندھن کی قیمتوں میں 50 فیصد سے زائد اضافہ کیا گیا تھا۔
بنگلا دیشی حکومت کے مطابق روس سے سستا ایندھن حاصل کرنے کے آپشنز پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔
ABOUT
Balochistan Affairs is a non-partisan Multiplatform media forum, which is guided by an independent editorial policy. We intend to initiate and promote serious discussions on the affairs related to the Baloch and Balochistan through the free exchange of ideas and opinions from journalists, linguists, intellectuals, activists, and academia.
FOLLOW US
MOST READ
Contact Us:
Email:balochistanaffairs@gmail.com
Mobile/WhatsApp: +44 7459 170947
Copyright © 2023 BalochistanAffairs Media All Rights Reserves.