Tuesday, May 14, 2024
BALOCHI        URDU        BRAHUI        ENGLISH
About Us        Contact Us        Privacy Policy

ٹی بی ٹی ٹی پی وائلڈ لائف کمپوننٹ پراجیکٹ اور جامعہ بلوچستان کے زولوجی ڈیپارٹمنٹ کے اشتراک سے عالمی یوم حیوانات کی مناسبت سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کا عنوان تمام حیوانوں سے اچھا برتاوکیا جائیگا، مذکورہ سیمینار کے مہمان خصوصی سیکرٹری وائلڈ لائف نور احمد پرکانی جبکہ دیگر مہمانوں میں جامعہ بلوچستان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمن ، ڈین لائف سائنس ڈاکٹر ظفر اقبال، چیف کنزرویٹر وائلڈ لائف شریف بلوچ ، کنزرویٹرکوئٹہ سول ڈویڑن اور پراجیکٹ ڈائریکٹر ٹی بی ٹی ٹی پی وائلڈ لائف کمپوننٹ نیاز خان کاکڑ تھے ۔

اس موقع پرکنزرویٹر ایم اینڈ ای محمد نعیم جاوید محمد حسنی چیف کنزرویٹر، کمیونٹی ڈویلپمنٹ اسپیشلسٹ سید عبدالجلیل آغا، حنا لیزا ملک،جی آئی ایس اسپیشلسٹ دوست علی نواز، نجیہ ظاہر، عالیہ اکرم ، سحرش اشرف ، عبیر علی و دیگر بھی موجود تھے۔

سیمینار میں ڈویڑنل کنزرویٹر، فیلڈ کنزرویٹر اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں سمیت طلبا و طالبات کی بھی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر جنگلی حیات کے تحفظ اور ٹی بی ٹی ٹی پی وائلڈ لائف کمپوننٹ کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات سے متعلق بریفنگ دی ۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنگلات اور جنگلی حیات نور احمد پرکانی ، وی سی جامعہ بلوچستان پروفیسر ڈاکٹر شفیق لرحمان ،چیف کنزرویٹر وائلڈ لائف شریف بلوچ، کنزرویٹر کوئٹہ سول ڈویڑن و پراجیکٹ ڈائریکٹر نیاز خان کاکڑ نے کہا کہ جنگلی حیات کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے جامعہ بلوچستان میں پروگرام کرنے کا مقصد طلبا و طالبات سمیت معاشرے کے تمام مکاتب فکر کو اس حوالے سے شعور و آگاہی فراہم کرنا ۔ جنگلی حیات جنگلات اور دنیا کا حسن ہیں انکی بقا افزائش نسل اور معدوم ہوتی نسلوں کو بچانا ہم سب کا فرض ہے۔

یہ چرند پرند آبی مخلوق حشرات الارض ایکو سسٹم کے لئے بہت ضروری ہیں۔ اگر یہ ختم ہونا شروع ہوجائیں تو دنیا کا نظام بھی متاثر ہوجائے گا۔

سیمینار میں جنگلی حیات کے حقوق سے متعلق انسانی اقدار و ثقافت اور حیوانات سے متعلق عالمی قوانین کا تذکرہ بھی کیا گیا جبکہ سیمینار میں حیوانات سے متعلق ایک ڈاکومینٹری بھی دکھائی گئی۔

 آخر میں طلبا و طالبات اور دیگر مہمانوں میں شیلڈز اور سرٹیفکیٹس بھی دیئے گئے جس کا مقصد اس اہم مقصد میں کردار ادا کرنےوالوں کی حوصلہ افزائی تھی۔

 بعد ازاں آگاہی واک کا بھی اہتمام کیا گیا اور جنگلی حیات میوزیم کا افتتاح بھی ہوا جبکہ تصویری نمائش بھی کی گئی۔

Exit mobile version