ڈیزل کی قیمت میں 30 روپے جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے کی نمایاں کمی کے باوجود پبلک ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں کمی نہیں کی، حکومت کرایوں میں کمی کے احکامات جاری و اس پر عملدرآمد کروا کے عوام کو ریلیف دے، عوامی حلقوں کا مطالبہ ۔
تفصیلات کی مطابق جب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے تو پبلک ٹرانسپورٹرز فوری طور پر کرایوں میں حکومتی احکامات سے بھی پہلے سے خود ساختہ اضافہ کرتے ہیں مگر مرکزی حکومت کی جانب سے ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں 30 روپے اور 12 روپے کی نمایاں کمی کے باوجود ٹرانسپورٹرز نے اب تک کرایوں میں کمی نہیں کی اور پرانے ریٹ پر کرایہ وصول کررہے ہیں اور حکومتی سطح پر بھی اب تک کرایوں میں کمی کیلئے نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا۔
سبی ٹو کوئٹہ وین کرایہ 430 روپے سبی ٹو جیکب آباد 450 ،بلاول سجاول کوچ 500، سبی ٹو ڈھاڈر 120 روپے جبکہ ٹوڈی سروس سبی ٹو کوئٹہ 1200 سے پندرہ سو وصول کر رہے ہیں تین سے پانچ روپے پیڑول و ڈیزل کی قیمت بڑھنے سے ٹرانسپورٹر کرایوں میں 30 سے پچاس روپے کا اضافہ کرتے ہیں لیکن پیڑول اور ڈیزل کی قیمتوں کی کمی ہونے کے باوجود کرایوں میں کمی نہ کرنے میں ہٹ دھرمی جاری ہے
بولان اور سبی کے عوامی حلقوں نے دہائی دیتے ہوئے حکومت و خصوصاً ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ کرایوں میں کمی کے احکامات جاری کرکے عوام کو ریلیف دیا جائے۔
ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں کمی کے باوجود بولان اور سبی میں ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی نہ ہوسکی۔