نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ قائد اعظم یونیورسٹی میں بلوچ اور پشتون طلبا کے درمیان صلح کیلئے متحرک ہو گئے، بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل سے ٹیلیفونک رابطہ دونوں رہنماں کا بلوچ پشتون اتحاد برقرار رکھنے پر زور۔ اس سلسلے میں نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ کی جانب سے قائد اعظم یونیورسٹی میں پیش آنے والے ناخوش گوار واقعہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے۔
قائد اعظم یونیورسٹی سے آنے والی تصاویر انتہائی افسوسناک ہیں۔ اس سلسلے میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ رکن قومی اسمبلی سردار اختر جان مینگل سے رابطہ کیا تاکہ بلوچ اور پشتون طلبا کو اکٹھا کیا جائے اور ان کے مسائل کو حل کیا جائے۔ انہوں نے بلوچ پشتون اتحاد پر زور دیا کہ ہمارے نوجوانوں کو یاد رکھنا چاہیے کہ مظلوموں میں اختلاف ظالم کی فتح ہے۔
محسن داوڑ نے این ڈی ایم و دیگر سیاسی جماعتوں کے قائدین کے ہمراہ شفا اسپتال اسلام آباد میں ناخوشگوار واقعے میں زخمی بلوچ طلبا کی عیادت کی اور کہا کہ پشتونوں اور بلوچوں کا ایک ساتھ کھڑا ہونا ضروری ہے۔
ہم پشتون اور بلوچ طلبہ کے رہنماں سے رابطے میں ہیں۔ ہم امید کرتے ہیں کہ ان کے درمیان کسی بھی قسم کے اختلافات کو حل کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔ پشتونوں اور بلوچوں کا متحد رہنا اور ایک دوسرے کے ساتھ کھڑا ہونا ضروری ہے۔ ہمیں متحد رہنے سے فائدہ ہوتا ہے۔