کوئٹہ:
بلوچستان سے اغواء کیئے گئے اے این پی بلوچستان کی مرکزی کمیٹی کے رکن عبید اللہ کاسی 10 روز بعد بھی بازیاب نہ کرایا جا سکا۔
عبید اللّٰہ کاسی کو 27جون کی رات کچلاک کے علاقے سے اغواء کیا گیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ عبید اللّٰہ کاسی کی بازیابی کے حوالے سے تا حال کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی ہے، ان کی تلاش جاری ہے