Wednesday, May 15, 2024
BALOCHI        URDU        BRAHUI        ENGLISH
About Us        Contact Us        Privacy Policy

‏بلوچستان نیشنل پارٹی کے زیراہتمام پارٹی کے مرکزی لیبرسیکرٹری موسیٰ بلوچ کے بھائی شہید سعید لہڑی، صحبت پور کے پارٹی کے بلدیاتی امیدوار شہید ندیم بادینی کے قاتلوں کی عدم گرفتاری اور کراچی میں بلوچ خواتین کی گرفتاری کے خلاف پریس کلب کوئٹہ سے میزان چوک تک احتجاجی ریلی و مظاہرہ کیا گیا- دوران ریلی مظاہرین نے خواتین کی گرفتاری, سیاسی کارکنان کے قتل اور جبری گمشدگیوں کیخلاف نعرے لگائے-

دوسری جانب بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں سندھ پولیس اور سیکورٹی فورسز کے جانب سے بلوچ مسنگ پرسنز کے فیملیز کو احتجاج سے روکنے اور انکی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوٸے کہا گیا ہے پرامن احتجاج ہر ایک کا حق ہے- لاپتہ افراد کے اہل خانہ اپنے پیاروں کی بازیابی کے لٸے پرامن احتجاج کررہے ہیں بی این پر حکمرانوں سے کہنا چاہتی ہے سندھ حکومت کی ایسی کاروائیوں سے نفرت بڑھے گی اور اس کاروائی میں جو اھلکار ملوٹ ہیں انکو گرفتار کرکے سزا دی جائے- بیان میں کہا گیا کہ لاپتہ افراد کی بازیابی کو یقینی بنایا جاٸے- بی این پی سیاسی جماعت ہونے کے ناطے لاپتہ افراد کے لواحقین کے ساتھ کھڑی ہے اور لاپتہ افراد کی بازیابی کے لٸے ہر فورم پر آواز بلند کرے گی-

Exit mobile version