Tuesday, May 14, 2024
BALOCHI        URDU        BRAHUI        ENGLISH
About Us        Contact Us        Privacy Policy

ڈپٹی کمشنر کیچ میجر ریٹائرڈ بشیر احمد بڑیچ کی صدارت میں آل پارٹیز کیچ کے رہنماؤں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کے ساتھ ایک مشترکہ اجلاس ڈی سی آفس کیچ میں ہوا جس میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے وال آرٹ پینٹنگ مقابلہ، آئے روز ایم ایٹ شاہراہ پر دھرنا اور روڈ بلاک سمیت دیگر اہم علاقائی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا اورآئندہ کے لئے ایک لائحہ عمل طے کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر کیچ نے بتایا کہ جمعہ کو ڈپٹی کمشنر آفس سے 40 فنکاروں پر مشتمل وال آرٹ مقابلہ کا انعقاد کررہے ہیں جبکہ ہفتے کو ڈویژنل سطح پر فٹ بال ٹورنامنٹ منعقد کررہے ہیں جس میں سیاسی و سماجی شخصیات کو شرکت کی دعوت دی گئی۔ ڈی سی کیچ نےکہاکہ انتظامیہ کے پاس او جی ڈی سی نے سی ایس آر کی مد میں 70 لاکھ روپے دیے ہیں جنہیں مختلف مدات میں استعمال کرنے کا پلان ہے سیاسی جماعتیں اور سول سوسائٹی اس پر رائے اور تجاویز دیں، انہوں نے کہاکہ ایم ایٹ شاہراہ پر روزانہ روڈ بلاک پریشان کن ہے، لوگوں نے اب عادت بنالی ہے معمولی مسائل اور باتوں پر روڈ بلاک اور احتجاج کی روش بڑی عجیب ہے، لوگوں کو چاہیے کہ وہ ایسے معاملات پر انتظامیہ سے رابطہ کریں ہم اپنی طریقہ کار کے مطابق ان کا حل نکال لیں گے۔

سنیاسی جماعتوں کو چاہیے کہ وہ اس معاملے میں ضلعی انتظامیہ کی رہنمائی کریں، بطور ڈپٹی کمشنر ہر علاقے میں عوام کو ساتھ لے کر چلنے کی کوشش کی ہے، تربت کا ماحول اور یہاں کے لوگ نفیس اور معاون ہیں، کیچ میں بھی عوام کو ساتھ ملا کر کام کرنا چاہتے ہیں اس لیے ایسے اجلاس بلاکر سیاسی و سماجی شخصیات سے ان کے تجاویز اور آرا لیتے ہیں۔

سیاسی جماعتوں کے قائدین اور سماجی تنظیموں کے نمائندوں نے مسائل کی نشاندہی کرتے ہوئے کہاکہ علاقے میں مسائل کا ایک انبھار لگا ہے اگر ضلعی انتظامیہ چیدہ مسائل کو حل کرنا چاہتی ہے تو ایک بھترین عمل ہے، انہوں نے کہاکہ مکران میڈیکل کالج میں کتب اور دیگر مسائل موجود ہیں جنہیں حل کرنے کی ضرورت ہے، اکثر گرلز اسکولز میں واش روم نہ ہونا ایک بڑا مسئلہ ہے جس کی وجہ سے طالبات اور اسٹاف کو سخت مشکلات درپیش ہوتے ہیں اگر گرلز اسکولز میں یہ مسلہ حل ہوں تو اسکولوں میں داخلہ ریشو بھی بھتر ہوگا۔

 انہوں نے تجاویز دیتے ہوئے کہاکہ منشیات کے خلاف اقدامات کے ساتھ ڈرگ بحالی مرکز پر بھی توجہ دینی چاہیے جبکہ متعدد بی ایچ یوز بھی مسائل کا سامنا کررہے ہیں۔ ایم ایٹ شاہراہ کی بندش پر توجہ دلاتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سیکیورٹی فورسز ایک شخص کی گرفتاری یا بسا اوقات کہیں پر فائرنگ یا دہماکہ کی صورت میں قریبی آبادی کا گھیراؤ کرکے عام لوگوں کو تنگ کرتے ہیں جس سے مجبوراً لوگوں کو احتجاج کرنا پڑتا ہے اگر فورسز ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر اس معاملے پر مشترکہ کام کریں تو لوگوں کا اعتماد بحال کیا جانا ممکن ہے۔ اجلاس میں اتفاق رائے سے پبلک لائبری، گرلز اسکولوں میں واش روم، مکران میڈیکل کالج کی لائبریری میں کتب فراہمی اور میوزیم اینڈ کلچر سنٹر کو میوزک آلات کی مد میں فنڈز دیں گے۔

Exit mobile version