Sunday, May 12, 2024
BALOCHI        URDU        BRAHUI        ENGLISH
About Us        Contact Us        Privacy Policy

نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی ترجمان نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ  گزشتہ کئی ہفتوں سے  بلوچستان کے علاقے وڈھ  حالت جنگ کی زد میں ہے جبکہ بے یار و مدد گار عوام اپنے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں اور مقامی آبادی شدید متاثر ہو چکی ہے جبکہ ریاست نے اپنی زمہداریوں سے غافل ہو کر عوام کو بے یار و مددگار چھوڈ دیا ہے۔  اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ بلوچستان میں مسلح جھتوں اور ڈیتھ اسکواڈز کی تشکیل ریاستی اداروں کی سربراہی میں ہوئے ہیں۔ ریاست نے بلوچ جدوجہد کو کمزور کرنے ، مارو  اور پھینکو پالیسی کو دوام بخشنے کیلئے، پرائیویٹ ملیشیا کے طور پر ڈیتھ اسکواڈز بنائی، جن کو کھلی چھوٹ دے کر تمام تر سہولیات سے آراستہ کرکے ان کو بلوچستان کے عوام پر مسلط کیا ،  یہ ڈیتھ اسکواڈز بلوچ عوام اور سیاسی کارکنان پر اتنے ظلم ڈھائے گئے کہ ان کی ظلم کی داستانیں انٹرنیشنل میڈیا سمیت میڈیا کے زینت بنتے گئے۔ لیکن مجال ہے کہ کوئی ان کے خلاف کچھ بول سکے یا ان کے خلاف کاروائی کر سکے۔ آج یہ ڈیتھ اسکواڈز اتنے طاقت ور ہو چکے ہیں کہ اُن لوگوں کے لئے بھی وبال جان بن چکے ہیں جو خود اس ریاست پر یقین کرکے ان کی وفاداری کا حلف لیتے آ رہے ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ بلوچستان میں یہ ڈیتھ اسکواڈز آج ہر شکل میں موجود ہیں، وفاق پرست پارٹیوں سمیت پارلیمانی قوم پرست پارٹیاں بھی وفتا فوقتاً ان ڈیتھ اسکواڈز کو پالتے بھی آ رہے ہیں، ان سے سیاسی اتحاد سمیت، ان سے آشیرواد بھی لیتے آ رہے ہیں، لہذا ہماری پارٹی یہ سمجھتی ہے جو بھی ڈیتھ اسکواڈ جس شکل میں بھی ہو ان کیلئے کوئی ہمدردی نہیں ہونا چاہیے، تمام ڈیتھ اسکواڈز کے ساتھ ایک طرح سے پیش آ کر ان کا احتساب کرنا چاہیے، اچھے اور برے ڈیتھ اسکواڈ کا بیانیہ ختم ہونا چاہیے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ اس وقت وڈھ کے حالات بہت تشویشناک ہیں، لیکن ان تمام تر حالات میں وڈھ کے عوام کو زندگی اور موت کے بیچ چوراہے میں چھوڑ دیا گیا ہے، کسی کو بھی عام عوام کی کوئی فکر نہیں ہے، لہذا وڈھ کے عوام کو چاہیے کہ وہ خود اپنی عوامی شعور کے تحت ان مسلح جتھوں، ان منشیات فروشوں، بتھہ خوروں، اغواء برائے تاوان میں ملوث ان گروہؤں کا احتساب کرنے کیلئے میدان میں آئیں، جب  تک عام عوام شعوری طور پر  خود آگے نہیں آئے گی تب تک  اسی خوف کی فضا میں سانس لے کر مرتے جائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کیلئے بلوچستان افیئرز کا واٹس ایپ گروپ جوائن کریں


Discover more from Balochistan Affairs

Subscribe to get the latest posts to your email.

Discover more from Balochistan Affairs

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

Exit mobile version