Tuesday, May 14, 2024
BALOCHI        URDU        BRAHUI        ENGLISH
About Us        Contact Us        Privacy Policy

:تربت

دورہ تربت کے موقع پرنگران صوبائی وزیراطلاعات  نے صحافیوں کے مسائل دریافت کیے اور ان کو حل کرانے کی یقین دہائی کرائی۔

 انہوں نے کہا کہ میڈیا حکومت کا چوتھا ستون ہے اور اس حوالے سے تربت پریس کلب اور مقامی میڈیا بلوچستان کا مثبت امیج پیش کررہا ہے جو ایک انتہائی خوش آئند بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں تربت پریس کلب بلوچستان کے مسائل کو حکومت کے ساتھ صحیح انداز میں پیش کریگی تاکہ بلوچستان کے عوام کے مسائل کو بہتر طریقے سے حل کیا جاسکے ۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے پیشہ ور افراد میں صلاحیت کی کوئی کمی نہیں مگر ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم ان کی حوصلہ افزائی کریں تاکہ انکو اعتماد کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملے۔

اس موقع پر انہوں نے تربت پریس کلب کے لیے ڈیجیٹل لیب کا قیام اور 5 لاکھ روپے کی امداد کا اعلان کیا اور تربت پریس کلب کے صحافیوں کو اکسپوژر وزٹ کے لیے ملک کے دیگر اداروں میں بھیجنے کا بھی اعلان کیا۔

Exit mobile version