Tuesday, May 14, 2024
BALOCHI        URDU        BRAHUI        ENGLISH
About Us        Contact Us        Privacy Policy

راولپنڈی:

ترجمان پاکستان فوج نے جبری طور پر لاپتہ افراد کے حوالے سے سوال پر کہا ہے کہ ’لاپتہ افراد کے معاملے پر بننے والے کمیشن نے بہت پیش رفت کی ہے‘۔ انہوں نے کہا کہ ‘اس کمیشن کے پاس 6 ہزار سے زائد افراد کے گمشدہ ہونے کے مقدمات تھے جن میں سے 4 ہزار حل کیے جا چکے ہیں جبکہ یہ معاملہ بہت جلد حل ہو جائے گا‘۔

واضح رہے کہ حال ہی میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے چند لاپتہ افراد کے اہل خانہ نے اسلام آباد میں اپنا دھرنا کئی روز جاری رکھنے کے بعد ختم کیا ہے۔ لاپتہ افراد کے اہل خانہ نے یہ دھرنا وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری کی اس یقین دہانی کے بعد ختم کیا کہ اگلے ماہ وزیر اعظم عمران خان ان سے ملاقات کریں گے اور ان کے مسائل حل کرنے کی کوشش کریں گے۔

Courtesy: Daily Azadi Quetta

Exit mobile version