Tuesday, May 14, 2024
BALOCHI        URDU        BRAHUI        ENGLISH
About Us        Contact Us        Privacy Policy

کوئٹہ:

ڈیرہ مراد جمالی لانگہ محلہ کے رہائشی رستم خان سولنگی،مائی صفت اور صدام حسین سولنگی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پانچ دن قبل پولیس تھانہ منگولی کی حدود گوٹھ عبدالرحمان ہانبھی کے قریب چند بااثر ملزمان نے سیاہ کاری کا الزام لگاکر ہماری بیٹی کو بے دردی سے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملزمان نے مقتولہ پر بہیمانہ تشدد کے بعد اسے قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔

 اہلخانہ نے کہا کہ واقعہ کو 5روز گزر جانے کے باوجود پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے ۔اورملزمان سرعام دندناتے پھررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایف آئی آر میں نامزد مرکزی ملزمان اپنے گھروں میں موجود ہیں اور معمول کی زندگی جی رہے ہیں ان پر پولیس ہاتھ ڈالنے سے گریزاں ہیں ۔

 مقتولہ کی والدہ کا کہنا ہے کہ 5روز قبل انکی بیٹی کو سیاہ کاری کا جھوٹا اور من گھڑت الزام دیکر قتل کیا گیا لیکن 5 روز گزرجانے کے باوجود بھی ملزمان گرفتار نہیں ہوسکے ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ منگولی پولیس ہمارے ساتھ تعاون کرنے کے بجائے ملزمان کی پشت پناہی کررہی ہے ۔ انہوں نے آئی جی بلوچستان پولیس اور وزیرداخلہ بلوچستان،وزیر اعلیٰ و دیگر حکام سے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔

Exit mobile version