بلوچ لاپتہ افراد پر بنایاگیا کمیشن 27 جون تک کیسز کی سماعت کوئٹہ میں کرے گا،لواحقین اپنی شرکت یقینی بنائیںوی بی ایم پی۔مشکئے سے نابینہ شخص کی جبری گمشدگی پرتشویش کااظہار،
کوئٹہ ۔بلوچ لاپتہ افراد کے حوالے سے بنایا گیا کمیشن 5 جون سے 27 جون تک کوئٹہ میں لاپتہ افراد کے کیسز پر سماعت کرے گا۔ بلوچ لاپتہ افراد کے حوالے سے کام کرنے والی تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کی جانب سے جن لاپتہ افراد کے حوالے سے کمیشن میں سماعت ہوگی ان تمام افراد کی لسٹ بھی شائع کی گئی ہے۔
علاوہ ازیں وائس فاربلوچ مسنگ پرسنزکی احتجاجی کیمپ کو5067دن مکمل ہوگئے ہیں۔
تنظیم کی جانب سے مائیکروبلاگنگ ویب ٹویٹرپربیان کے مطابق مشکئے میں بصارت سے محروم شخص کی جبری گمشدگی باعث تشویش ہے۔
بیان کے مطابق وائس فاربلوچ مسنگ پرسنزکوایک شکایت موصول ہوئی ہے جس کے مطابق سیکورٹی فورسزنے مشکئے گجّرمیں بصارت سے محروم شخص محمودولدشفیع محمداغوانماگرفتاری کے بعدنامعلوم مقام منتقل کردیاہے جوباعث تشویش ہے ہم محمودکی فوری بازیابی کامطالبہ کرتے ہیں۔