Monday, May 13, 2024
BALOCHI        URDU        BRAHUI        ENGLISH
About Us        Contact Us        Privacy Policy

عدالت نے سرکاری ملازمین سے ترکی کی امداد کے نام پر تنخواہوں کی کٹوتی کے عمل کو کالعدم قراردیدیا۔ چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نے ترکی کی امداد کے نام پر تنخواہوں کی کٹوتی سے متعلق دائر درخواستوں کی سماعت کی ۔درخواست گزاروں کے وکیل علی احمد کاکڑ ایڈوکیٹ نےکہا کہ ترکی کی امداد کے نام پر تنخواہوں کی کٹوتی کے عمل خلاگ قانون ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہقانون اس بات کی اجازت نہیں دیتا ہے کہ کسی کے اجازت کے بغیر تنخواہ سے کٹوتی کی جائے۔عدالت نے کہا کہ سرکاری ملازمین سے انکی اجازت کے بغیر تنخواہوں کی کٹوتی خلاف قانون اور اختیارات سے تجاوز ہے۔عدالت نے کہا کہ سرکاری ملازمین سے انکی اجازت کے بغیر تنخواہوں کی کٹوتی آئین کی خلاف ورزی ہے۔صوبائی حکومت کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جاتا ہے۔


Discover more from Balochistan Affairs

Subscribe to get the latest posts to your email.

Discover more from Balochistan Affairs

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

Exit mobile version