صدر مملکت پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے بلوچستان ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔
ایڈووکیٹ اقبال احمد کاسی ، ایڈووکیٹ شوکت علی رخشانی بلوچستان ہائی کورٹ کے ایڈیشنل ججز تعیناتی کی منظوری دی گئی ،ایڈووکیٹ گل حسن ترین ، محمد عامر نواز رانا اور سردار احمد علیمی کی بھی بطور ایڈیشنل جج تعیناتی کی منظوری دی گئی
،صدر مملکت نے تعیناتی کی منظوری جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کی سفارشات کی روشنی میں وزیراعظم کی ایڈوائس پر دی،صدر مملکت نے تعیناتیوں کی منظوری آئین کے آرٹیکل 175 اے کے تحت دی۔