کوئٹہ:
بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما اور ممتاز قانون دان ایڈووکیٹ ساجد ترین نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ متعدد لاپتہ افراد کو پشاور جیل منتقل کرنے کی ایک خبر سوشل میڈیا میں گردش کر رہی ہے.
اگر اسی طرح بلوچستان کی جیلوں میں بھی لاپتہ افراد کو منتقل کیا جاتا ہے تو ایسی صورت میں ان لاپتہ افراد کے لواحقین مجھ سے رابطہ کر سکتے ہیں ہم ان افراد کا معاملہ عدالتوں میں اٹھائینگے.
ساجد ترین نے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ لاپتہ افراد کے لئے آواز اٹھائی ہے اور 2012 سے انہوں نے لاپتہ افراد کے مقدمات سپریم کورٹ میں لڑے ہیں اور آئندہ بھی وہ اس معاملہ پر آواز اٹھاتے رہیں گے.