Wednesday, May 15, 2024
BALOCHI        URDU        BRAHUI        ENGLISH
About Us        Contact Us        Privacy Policy

بلوچستان میں قدوس بزنجو حکومت ختم ہوئے 3 ہفتوں کا وقت گزر گیا ، سابق وزرا ، قائمہ کمیٹیوں کے چیرمینوں اور اراکین اسمبلی کی جانب سے نہ تو تمام گاڑیاں واپس کی گئیں اور نہ ہی الاٹ کئے گئے رہائشی مکانات خالی کئے گئے ہیں ۔

محکمہ نظم نسق کے حکام کے مطابق عبدالقدوس بزنجو حکومت کے دور میں محکمے کی جانب سے چودہ سابق وزرا اور پانچ مشیروں کو 60 گاڑیاں اور چار بنگلے الاٹ کئے گئے تھے ،،، حکومت کے خاتمے کے بعد اب تک 45گاڑیاں واپس اور ایک بنگلہ خالی کیا گیا ہے ۔

محکمے کے حکام کے مطابق امید ہے کہ ایک ہفتے کے اندر تمام گاڑیاں واپس اور دیگر بنگلے کرالئے جائیں گے دوسری جانب صوبائی اسمبلی کے حکام کے مطابق ایم پی ایز لاوجز میں اراکین کو الاٹ کئے گئے فلیٹس میں سے اب تک صرف تین اراکین اسمبلی نے فلیٹس خالی اور 19قائمہ کمیٹیوں کے چیرمینوں میں سے صرف چھ نے الاٹ کی گئیں گاڑیاں سیکرٹری اسمبلی کو واپس کی ہیں ۔

Exit mobile version