ہزارہ ٹاﺅن میں لڑکے کے ساتھ مبینہ زیادتی کی کوشش پرایف سی اہلکار کیخلاف مقدمہ درج کرادیاگیا
کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاون میں نوعمر لڑکے سے ایف سی اہلکار کی مبینہ زبردستی کی کوشش، نوعمر لڑکے کی درخواست پر پولیس نے ایف سی اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
مقدمہ کے اندراج کے بعد لڑکے کے رشتہ داروں اور علاقہ مکینوں نے بروری تھانے کے سامنے کئی گھنٹوں سے دیا گیا دھرنا ختم کردیا ۔
ایف آئی آر کے مطابق ہزارہ ٹاون میں تعینات ایف سی کے ایک اہلکار نے نویں جماعت میں زیر تعلیم لڑکے جواد سے مبینہ زبردستی کی کوشش کی تاہم جواد وہاں سے بھاگ نکلنے میں کامیاب ہوگیا۔
واضع رہے واقعہ کے خلاف لڑکے کے رشتہ داروں اور علاقہ مکینوں نے بروری تھانے کے سامنے بروری روڈ بند کرکےکئی گھنٹوں تک دھرنا دیا تھا۔