ہراساں کیے جانے کیخلاف شیخ زید ہسپتال کی ینگ نرسز سراپا احتجاج ہیں، ینگ نرسز نے شیخ زید ہسپتال کے باہر دھرنا دے رکھا ہے۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ خواتین کو جان بوجھ کر ہراساں کیا جا رہا ہے اور فون کرکے دھمکیاں دی جارہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ خواتین کے ہاسٹل میں لڑکوں کو رہائش دی جا رہی ہے،جس سے خواتین خود کو غیر محفوظ سمجھ رہی ہے۔
ینگ نرسز کے شیخ زید ہسپتال کے باہر دھرنے کے باعث ٹریفک کی روانی بھی معطل ہے