پنجگور:
پنجگور کی سب تحصیل گچک میں حالیہ طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی۔
گچک سے آمدہ اطلاعات کے مطابق گچک کہن اور دیگر علاقوں میں سیلابی پانی گھروں میں داخل ہونے سے چار دیواری اور مکانات گر گئے ہیں۔
جبکہ پیاز اور دیگر فصلات تباہ ہوگئے ہیں زمینداروں کے سولرز اور بور سسٹم کو نقصان پہنچا ہے جس سے علاقے کے لوگوں اور زمینداروں کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا۔
علاقے کے لوگوں نے صوبائی حکومت، ضلعی حکام اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سے اپیل کی ہے کہ علاقے کا سروے کرکے نقصانات کے ازالے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔