رکن صوبائی اسمبلی ثنا بلوچ نے کہا کہ گزشتہ روز گواش روڈ خاران میں ناخوش گوار واقع کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہا کہ کچھ عناصر سوچے سمجھے سازش کے تحت خاران کے امن کو سبوتاژ کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حملے میں ملوث افراد کو قانون کے مطابق کڑی سے کڑی سزا دی جائے ۔
خاران کی تاریخ میں یہ پہلا شرم ناک واقعہ ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے انہوں نے کہا کہ چند شرپسند عناصر نے گواش کے علاقے کو نوگو ایریا بنادیا ہے نہتے شہری اور راہگیروں پر حملہ کرکے انتہائی بزدلانہ حرکت کی ہے خاران کے پرامن باسی ایسی شرپسندانہ حرکتوں اور سازشوں کو ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔