گوادر :
گوادر میں گزشتہ روز چینی انجینئرزکے قافلہ پر حملہ کے بعد فورسز کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں فقیر کالونی،مونڈی میں سرچ آپریشن کے دوران گرفتار مغربی بلوچستان سے تعلق رکھنے والی پانچ بلوچ خواتین پولیس کے حوالے کردیے گئے ۔
پولیس نے فارن ایکٹ کا مقدمہ درج کرکے خواتین کو عدالت میں پیش کردیا ۔
آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز سرچ آپریشن کے دوران گرفتار کی گئی پانچ خواتین کو گوادر پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے،جنہیں پولیس نے فارن ایکٹ کے تحت گوادر کی عدالت میں پیش کردیا۔
گرفتار خواتین کا تعلق مغربی بلوچستان سے ہے جو گزشتہ روز سرچ آپریشن کے دوران گرفتار کیے گئے تھے۔