گوادر:
آئی جی پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ نے بلوچستان کے تیسرے خواتین تھانے کا افتتاح کردیا،اس سے قبل کوئٹہ اور تربت میں خواتین پولیس تھانے قائم کردیئے گئے تھے۔
آئی جی پولیس نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہےکہ بلوچستان میں وومن پولیس تھانے بڑی اہمیت رکھتے ہیں اور پولیس میں خواتین کی نمائندگی انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔
انہوں نے کہا ہےکہ اس سے قبل کوئٹہ اور تربت میں بھی خواتین پولیس تھانے کھول دیئے گئے ہیں جہاں پر تمام اسٹاف خواتین پر مشتمل ہیں،
انہوں نے کہا کہ ہم نے کالج اور یونیورسٹیوں کے سروے کیئے ہیں ہم چاہتے ہیں کہ پڑھی لکھی خواتین پولیس میں آجائیں خواتین بھی ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں اور انکی ایک بڑی تعداد ہے اور انکے بھی مساوی حقوق ہیں اور خواتین کے کافی مسائل بھی ہیں جنہیں حل کرنے کے لیئے ہماری خواتین پولیس انتہائی اہم ہے۔