تربت :
تربت کے علاقے کلگ میں کیچ کورمیں پکنک پر جانے والی طالبات ندی میں نہاتے ہوئے ڈوب گئیں، جن میں سے 7 ہلاک ہوگئیں جبکہ دو کو تشویشناک حالت میں نکال لیا گیا۔
ڈوب کر ہلاک ہونے والوں کی شناخت فضا بنت زبیر، فائزہ بنت سلیم، ماہ تاپ بنت کریم، دردانہ بنت نعیم، بشرہ بنت غلام، شیرین بنت ناصر، ماہ زیب بنت اشرف سے کی گئی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ان کی عمریں 10 سے 17 سال کے درمیان تھیں۔