تربت:
یونین کونسل کلاتک میں جے یوآئی(ف) اور بلوچستان نیشنل پارٹی کا متعدد یونین کونسل میں مشترکہ الیکشن لڑنے کا فیصلہ اور کئی یونین کونسلز میں جمیعت علما اسلام کا بی این پی کے امیدواروں کی غیرمشروط حمایت کا اعلان-
تفصیلات کے مطابق دشتی ہاؤس میں بلوچستان نیشنل پارٹی اور جمیعت علما اسلام کے مابین ہونے والے مزاکرات میں کلاتک کے یونین کونسل نمبر16،15اور 17میں مشترکہ بلدیاتی انتخابات لڑنے سمیت سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ جبکہ یونین کونسل نمبر24،23،22،21،20،19اور 18میں بی این پی کے امیدواروں کی غیرمشروط حمایت کا اعلان کیا گیا-
جمیعت علما اسلام ف کی جانب سے مزاکراتی ٹیم میں صوبائی جنرل کونسل و ضلعی مزاکراتی ٹیم کے رکن مولانا ذاکراللہ نور،ضلعی نائب امیر مولانا ابوالحسن، تحصیل سالار مفتی حاصل و دیگرشامل تھے جبکہ بلوچستان نیشنل پارٹی کی مزاکراتی ٹیم میں مرکزی جوائنٹ سیکرٹری میر باہڑ جمیل دشتی، ضلعی صدر میجرجمیل احمد دشتی،مرکزی رہنما ڈاکٹر عبدالغفور بلوچ، مرکزی کمیٹی کے رکن قاسم دشتی، تحصیل دشت کے صدرعبدالواحد دشتی،تحصیل ناصرآباد کے صدر ملا حمید بلوچ اور دیگر شامل تھے-