فیڈر ل منسٹری آف انفارمیشن اینڈ براڈ کاسٹنگ پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے زیلی ادارے پاکستان انفارمیشن سینٹر کوئٹہ کے زیراہتمام رپورٹنگ آن کلائمٹ چینج کے عنوان سے دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد ہوا جس میں نوجوان صحافی، سوشل میڈیا ایکٹوسٹ سمیت ماس کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ کے طلباءشریک ہوئے۔
دو روزہ تربیتی ورکشاپ میں کلائمٹ چینج سے پاکستان میں پیدا ہونے والے اثرات اور ان سے نمٹنے سے متعلق میڈیا کے ذریعے آگاہی کی فراہمی اور پالیسی سازی پر زور دیا گیا۔
ورکشاپ میں بتایا گیا کہ پاکستان کلائمٹ چینج سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے لیکن اسکے سدباب کے لیے کیے جانے والے اقدامات ناکافی ہیں۔
میڈیا پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ اس اہم مسلے کو اجاگر کرنے اور اس سے متعلق آگاہی کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کرے۔
پی آئی سی کوئٹہ کی جانب سے گزشتہ ایک سال کے دوران کوئٹہ کے صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے لیے چھ ٹریننگ سیشنز کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف اہم مضوعات پر تربیت فراہم کی گئی۔
کوئٹہ کے علاوہ اسلام آباد، گلگت بلتستان، لاہور، مضفرآباد، کراچی اور پشاور میں بھی پی آئی سی کے تحت ٹریننگ سیشنز کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
کوئٹہ میں منعقدہ تربیتی ورکشاپ کے اختتامی تقریب سے بات کرتے ہوئے انچارج پی آئی سی کوئٹہ ارسلان قریشی نے صدر پریس کلب کوئٹہ خالق رند، پی ایف یو جے کے سابق صدر اور سینئر صحافی شہزادہ ذولفقار سمیت صحافی برادری کا کوئٹہ میں کامیاب ٹریننگ سیشنز کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا۔
آخر میں ورکشاپ کے شرکاءمیں اسناد بھی تقسیم گئیں۔
اس موقع پر سئنیر انفارمیشن آفیسر پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کوئٹہ اسد مندوخیل بھی موجود تھے۔