تفصیلات کے مطابق کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں سرعام غیر معیاری تیل و گھی فروخت کیا جارہا ہے جسکا استعمال انسانی صحت کے لئے انتہائی مضر ہے اسکے استعمال سے بیماریاں بھی پھیل رہی ہیں ۔
ذرائع کے مطابق شہر کی تھوک مارکیٹوں میں سرعام غیر معیاری تیل و گھی فروخت کیا جارہا ہے اور یہ تیل و گھی بوتلوں کے بجائے کنستروں میں فروخت ہورہا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ شہر کے اکثرہوٹلز فوڈ پوائنٹس،سموسہ پکوڑاشاپس مالکان،پکوان ہائوسز کھانے پکانے میں یہی غیر معیاری تیل و گھی استعمال کرتے ہیں جو کہ انسانی صحت کے لئے انتہائی خطرناک ہے۔
اگر دیکھا جائے سموسوں پکوڑوں کی دکانون میں رش بڑھ جاتا ہے لیکن دکاندار ایک ہی تیل بار بار استعمال کرتے ہیں جو کے مختلف بیماریوں کے پھیلنے کا سبب بنتا ہے۔
ماہرین طب کا کہنا ہے کہ غیر معیاری تیل و گھی انسانی صحت کے لئے انتہائی مضر ہی جس میں کیمیائی اجزا زائد مقدار میں موجود ہوتی ہیں جو انسانی جسم میں داخل ہونے پر مختلف اقسام کے کینسرو دل کے امراض کا سبب بن سکتے ہیں۔عوام بھی غیر معیاری تیل و گھی کے استعمال سے اجتناب کریں۔
دوسری جانب عوامی و سماجی حلقوں نی فوڈ کنٹرول اتھارٹی سے اپیل کی ہے کہ کوئٹہ شہر میں غیرمعیاری تیل و گھی فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون کیا جائے اورہوٹلز فوڈ پوائنٹس،سموسہ پکوڑاشاپس مالکان،پکوان ہائوسزسے کھانے کے سیمپلز لیکر لیبارٹری ٹیسٹ کروایا جائی اور غیر معیاری تیل و گھی فروخت کرنے والوں کیخلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے ۔