عورت فاﺅنڈیشن اور یونائٹیڈ نیشن ڈویلپمنٹ پروگرام(یواین ڈی پی )کے زیراہتمام خواتین کی انصاف تک رسائی کے عنوان سے ایڈوائزری گروپ کی میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں عورت فاﺅنڈیشن کے ریذیڈنٹ ڈائریکٹر علاﺅالدین خلجی، نیشنل کمیشن برائے ہیومن رائٹس کی ممبر پروفیسر فرخندہ اورنگزیب، یواین ڈی پی کی پروجیکٹ آفیسر صادقہ سلطان، زرغونہ بڑیچ، ایس ایچ او وومن پولیس سٹیشن زرغونہ منظور ترین، محکمہ سوشل ویلفیئر اور وومن ڈویلپمنٹ کے نمائندوں، سینئر صحافی ایوب ترین سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔
اجلاس کے شرکاءکو علاؤالدین خلجی کی جانب سے عورت فاؤنڈیشن اور اس کے کام سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
انہوں نے بتایاکہ سال 2023کے ماہ جنوری سے اب تک جینڈر ڈیسک کے پاس 223کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں 116کوقانونی معاونت اور کونسلنگ فراہم کی گئی جبکہ 106کیسز کو مختلف ڈیپارٹمنٹس کوریفر کیاگیا اس کے علاوہ 161لوگوں نے آگاہی فراہم کرنے والے مختلف میٹنگز میں شرکت کی۔
شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ ہرکمیونٹی بلخصوص خواتین کواپنے مسائل کی نشاندہی کی ضرورت ہے جینڈر ڈیکس اور جینڈر جسٹس کمیٹیوں کے ذریعے ان کے مسائل کے حل کے لئے کوششیں کی گئی، پولیس، سوشل ویلفیئر اور وومن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ، نادراسمیت دیگر محکموں کی ڈومین اور کام سے متعلق ہر ایک کو آگاہی کی ضرورت ہے ،آگاہی نہ ہونے کی وجہ سے بہت سی خواتین مختلف امور کے دوران مشکلات کاسامنا کرتی ہے اگر عورتوں کو شعور دی جائے تو وہ معاشرے کی بہتری کیلئے بہت کام کرسکتی ہے ۔
انہوں نے کہاکہ خواتین کو اعتبار دینے کی ضرورت ہے، صحت، تعلیم، پانی، شناختی کارڈ اور خواتین کے حقوق سمیت دیگر مسائل کے حل کیلئے خواتین کوبڑے پیمانے پر آگاہی دینے کی ضرورت ہے تاکہ خواتین کو انصاف تک آسان رسائی میسر آسکیں۔