کوئٹہ میں سوئی گیس پریشر میں کمی بیشی سے گذشتہ دوماہ کے دوران مختلف حادثات میں 19 افراد جاں بحق جبکہ 2بچوں سمیت پانچ افراد بے ہوش اور زخمی ہوئے ۔
ریسکیوذرائع کے مطابق کوئٹہ میں گذشتہ دوماہ کے دوران سوئی گیس کے باعث ہونے والے مختلف حادثات جن میں دم گھٹنے اور گیس لیکیج کے باعث دھماکے شامل میں ہیں میں 19 افرادجاں بحق ہوئے، گیس کے مختلف حادثات میں 2خواتین اور 2بچوں سمیت پانچ افرادبےہوش اور زخمی بھی ہوئے۔گیس حادثات میں جاں بحق افراد میں ایک ڈاکٹر اور ایک پولیس افسر بھی شامل ہیں ۔
خیال رہے کوئٹہ میں گذشتہ دو روز کے دوران سوئی گیس لیکج کے باعث ہونے والے واقعات میں نو افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
سوئی سدرن گیس کمپنی رکارڈ کے مطابق گذشتہ سال موسم سرما میں گیس سے دم گھنٹے اور گیس لیکج کے باعث پانچ افراد جاں بحق جبکہ 29 افراد زخمی اور جھلس گئے تھے ۔