ڈپٹی کمشنرکوئٹہ شہک بلوچ کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کی گراں فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اس سلسلے میں گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر سٹی کوئٹہ عطاءالمنیم شہر کے سبزل روڈ،ریئسائی روڈ اور ور دیگر ملحقہ علاقوں میں سرکاری ریٹس کے بر خلاف دودھ فروخت کرنے پر دودھ فروشوں اور ڈیری فارمز کے مالکان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے خلاف ورزی کے مرتکب 12 افراد کو گرفتار کرلیا جبکہ اس دوران ان علاقوں میں تجاوزات قائم کرکے سٹرک بند اور فٹ پاتھوں پر سامان رکھنے پر متعدد دکانداران کو وارننگ اور سامان ہٹا کر سڑک صاف کردیاگیا۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی کوئٹہ عطاءالمنیم نے دکانداروں کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر سامان رکھنے اور تجاوزات قائم کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔
اس سلسلے میں خلاف ورزی کی صورت میں آئندہ سخت اقدامات اٹھائے جائیں گے لہذا تمام دکانداران اپنے سامان اندر رکھیں تاکہ لوگوں کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
انہوں نے کہاکہ شہر میں دودھ کی خود ساختہ قیمتیں مقررہ کرنااور سرکاری ریٹس پر عملدرآمد نہ کرنے والے ڈیری فارمز اور دکانوں کے خلاف کارروائیاں مزید سخت کئے جائیں گی تاکہ وہ آئندہ غیر ضروری اور خودساختہ قیمتیں سے گریز کریں۔
انہوں نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہرممکن اقدامات اٹھا رہی ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مزید کارروائیاں بھی جاری رہیں گی۔