بلوچستان فزیوتھراپی ایسوسی ایشن کا علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ کوئٹہ پریس کلب کے سامنے ساتویں روز بھی جاری رہا- جمعت علماء اسلام کے رہنما رکن صوبائی اسمبلی،نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان، ینگ فارماسسٹ ایکشن کمیٹی،ینگ فارماسسٹ ایسوسی ایشن، پشتونخوا اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور پنجگور اسٹوڈنٹس رہنمائوں سمیت مختلف طبقہ فکر کے لوگوں نے بلوچستان فزیوتھراپی ایسوسی ایشن کے کیمپ میں آکر اظہار یکجہتی کی۔ اور بھرپور حمایت کی یقین دہانی کرائی-
جمعت علماء اسلام کے رہنما رکن صوبائی اسمبلی حاجی زابد ریکی، نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے صدر شمس الرحمٰن سواتی، نیشنل لیبر فیڈریشن بلوچستان کے صدر ارشد یوسفزئی، ینگ فارماسسٹ ایکشن کمیٹی کے صدر ڈاکٹر سادت خان، جنرل سیکٹری ڈاکٹر زبیر خان خلجی، ڈاکٹر اکبر خان،ڈاکٹر زین اللہ ینگ فارماسسٹ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکٹری ڈاکٹر نعیم خیر، نائب صدر ڈاکٹر ڈاکٹر عبدالقدیر اچکزئی، ڈپٹی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر آصف محمود،پریس سیکرٹری ڈاکٹر فرہاد نور اور سینئر ایگزیکٹو ڈاکٹر صادق لانگو، پشتونخوا اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زونل آرگنائزر سیف اللہ خان, سینئیر آرگنائزر یار محمد یریال، اطلاعات آرگنائزر اسفند خان ،ثقافت آرگنائزر جعفر خان اور پنجگور اسٹوڈنٹس رہنما فہد آصف، ڈاکٹر نبیل شاہ، حمل بلوچ، سمیر کشانی اور سراج احمد کا بلوچستان فزیوتھراپی ایسوسی ایشن کی کیمپ میں آمد اور تمام مطالبات کی حمایت کا اعلان کیا۔