بلوچستان گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن کے صدر نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ کل بروز منگل 18جولائی کو ٹرانسپورٹروں کے جائز مطالبات کے سلسلے میں پہیہ جام ہڑتال ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ آج بروز پیر کسی قسم کی لوڈنگ نہ کریں زمیندار حضرات اپنی سبزی اور فروٹ منڈی میں نہ لائیں کمپنی والے بلٹی نہ کریں
ترجمان نے کہا یہ ہڑتال خصوصاَ بولان روڈ ،کراچی روڈ ، ژوب ،ڈیرہ اسماعیل خان روڈ کو عرصہ ایک سال سے نظر انداز کرنا اور ہرنائی شاہرگ میں ٹرکوں کو جلانے اور نقصان رسانی کیخلاف کی جارہی ہے ۔