ژوب :
حکام کے مطابق بلوچستان کے ضلع ژوب میں ایک چھاؤنی پر منگل اور بدھ کی درمیانی شب مسلح افراد کے حملے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں فورسز کے 5 اہلکار ہلاک جبکہ جوابی کارروائی میں پانچ میں سے 3 حملہ آور بھی مارے گئے، جس کے بعد علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
کمشنر ژوب ڈویژن سعید عمرانی نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہا ہے کہ راکٹ حملے اور فائرنگ کے تبادلے میں فورسز کے پانچ اہلکار اور 3 عام شہری زخمی بھی ہوئے، جنہیں طبی امداد کے لیے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
فائرنگ سے پنجاب سے آنے والی کوچ زد میں آنے سے ایک خاتون سمیت کوچ میں سوار 3 افراد ہلاک ہو گئے .
جبکہ آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری بیان کے مطابق جوابی کارروائی میں پانچ میں سے تین حملہ آور کوہلاک کردیا گیا ہے اور دیگردو حملہ آوروں کے خلاف کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔