پراسیکیوٹر جنرل بلوچستان ساجد ترین ایڈووکیٹ کا چاغی چھتر کے رہائشی غلام محمد/خاندان کے ساتھ ظلم کے مسئلہ پر اہم قدم ، آئی جی پولیس اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کو اپنے خطوط میں مجرموں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ، ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے اور خاندان کو تحفظ فراہم کرنا کے لیے لکھا
پراسیکیوٹر جنرل ساجد ترین نے اپنے خط میں واضح طور پر کہا ہے کہ مجرموں کے خلاف ایف آئی آر درج ہونے کے بعد بے گناہ خاندان کو عدالتوں میں پراسیکیوشن کی طرف سے ہر طرح کا تعاون فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجرموں کے خلاف تمام ضروری کارروائی کریں گے۔ ہم نے ہمیشہ بلوچستان کے غریب عوام کے لیے آواز اٹھائی ہے اور ہر ممکن پلیٹ فارم پر ان کے لیے آواز اٹھاتے رہیں گے۔
یاد رہیں چاغی چھتر کے رہائشی غلام محمد/خاندان کے ساتھ انصاف مانگنے کوئٹہ پریس کلب پہنچ کر اپنے خاندان کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایک با اثر شخص شراب نوشی کے حالات میں ان کے گھر چار بندوں کے ساتھ جن کے پاس اسلحہ بھی ہوتے ہیں میرے بیٹیوں کو اغوا کرنے کی کوشش کی اور زور زبردستی شادی کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا ہے حکومت ان کی بیٹیوں کی عزت بچاہے ورنہ اپنے خاندان سمیت خودکشی کریں گے۔